کہانیاں

جھوٹی ماں


ایک آٹھ سال کے بچے کی ماں فوت ہو جاتی گئی،تو باپ اپنے لئے نئی بیوی اور بیٹے کے لئے نئی ماں لے آیا۔ ایک دن اسکے باپ نے اس سے پوچھا کہ بیٹا تجھے اپنی مری ہوئی ماں اور نئی ماں میں کیا فرق لگا؟؟ 

تو وہ لڑکا بولا: میری نئی ماں سچی ہے اور میری مری ہوئی ماں جھوٹی تھی۔ یہ سن کر اس آدمی کو جھٹکا سا لگا اور بولا:کیوں بیٹا ایسا کیوں لگتا ہے؟ جس نے تجھے جنم دیا وہ جھوٹی اور کل آئی ہوئی ماں سچی لگتی ہے؟ لڑکا بولا: جب میں مستی کرتا تھا تب ماں کہتی تھی اگر تو اسی طرح مستی کریگا تو تجھے کھانانہیں دونگی۔میں پھر بھی بہت مستی کرتا رہتا اور مجھے پورے گھر سے ڈھونڈ کر لاتی،ہاتھ منہ دھلاتی،پیار کرکے اپنے پاس بیٹھا کر اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتی تھی۔

اور یہ نئی ماں کہتی ہے کہ اگر تو اسی طرح شرارت کرے گا تو تجھے کھانا نہیں دونگی۔ اور سچ میں اس نے مجھے تین دن سے کھانا نہیں دیا…!


مصنف کے بارے میں

خرم جرال

تبصرہ شامل کریں

تبصرہ پوسٹ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.