معلومات

میسی پانچویں بار یورپیئن گولڈن شو کا ایوارڈ لے


تفصیلات کے مطابق فٹبال کی دنیا کے بڑے نام لیونل میسی کے لیے ایک اور بڑا ایوارڈ، بارسلونا سٹار نے پانچویں بار یورپیئن گولڈ شو ایوارڈ جیت لیا۔ میسی کے اس اعزاز کا فیصلہ سپینش لیگ لالیگا کے فیصلہ کن میچ میں بارسا کی ایک صفر سے فتح پر ہوا۔ لیونل میسی نے سیزن میں چونتیس گول سکور کیے۔میسی فٹبال سیزن دوہزار سترہ اٹھارہ میں اڑسٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، ارجنٹائنی سٹار یورپیئن گولڈن شو ایوارڈ جیتنے کی ہیٹرک ہی نہیں بلکہ اس سے پہلے دوہزار چودہ، تیرہ، بارہ اور دوہزار دس یعنی چار بار یہ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ یورپیئن گولڈ شو ایوارڈ کا حقدار جرمن، سپینش، انگلش، اٹالین اور فرنچ لیگز میں گولز اور زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والا قرار پاتا ہے۔

واضح رہے کہ یورپیئن گولڈن شو ایوارڈ کی دوڑ میں لیونل میسی کے علاوہ لیور پول کے محمد صالح اور ٹوٹنہم کے ہیری کین شامل تھے


ٹیگز

مصنف کے بارے میں

گل شیر ملک

تبصرہ شامل کریں

تبصرہ پوسٹ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.